ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی۔کانگریس لیڈران کی اب تک کل360 جلسے اور ریلیاں، سی ایم گہلوت نے تنہا 136 ریلیاں کیں

بی جے پی۔کانگریس لیڈران کی اب تک کل360 جلسے اور ریلیاں، سی ایم گہلوت نے تنہا 136 ریلیاں کیں

Sun, 28 Apr 2019 22:55:38    S.O. News Service

جے پور، 28 اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کی 13 نشستوں کے لئے تشہیر تھم گئی۔پہلے مرحلے کو اپنے پالے میں کرنے کے لئے بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر قومی صدر امت شاہ تک کو اتارا۔وہیں کانگریس نے بھی قومی صدر راہل گاندھی سے جلسے کروائے اور مکمل کمان وزیر اعلی نے اپنے ہاتھ میں رکھی۔کانگریس کے حق میں ماحول پیدا کرنے کے لئے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے لے کر سچن پائلٹ تک 24 دن کے اندر صوبہ بھر میں تابڑ توڑ جلسے، ریلیاں اور روڈ شوکیے۔سب سے زیادہ اشوک گہلوت 136 جلسے، ریلی اور روڈ شو کر چکے ہیں۔اس میں سے اکیلے 93 پروگرام جودھپور میں کیا گیا ہیں۔ریاستی صدر اور نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے63 انتخابی جلسے کیے ہیں۔میں سے 13 جلسے راجستھان سے باہر کے گئے ہیں۔راہل گاندھی کی چار ہی ریلیاں ہو پائی ہیں۔سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے میں 32 جلسے اور ریلیاں کی ہیں۔اس کے علاوہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سددو، سیم پترایدا، راجیو شکلا، آنندشرماسمیت دیگر اسٹار پرچارک دو سے تین جلسے یا پھر صرف پریس کانفرنس ہی کرپائے۔بی جے پی نے پہلے مرحلے کی تشہیر کے لئے اب تک ریاست کی 25 پارلیمانی سیٹوں پر تقریبا 150 سے زیادہ انتخابی جلسے، میٹنگیں اورپروگرام منعقد کر لئے ہیں۔پی ایم نریندرمودی، پارٹی صدر امت شاہ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، سابق وزیر اعلی اور قومی نائب صدر وسندھرا راجے، انتخابات انچارج پرکاش جاوڈیکر، جنرل وی کے سنگھ، اداکار سنی دیایل سمیت کئی بڑی ہستیاں پردیش میں بی جے پی کے انتخابی مہم میں اتر چکی ہیں۔


Share: